12 جون 2013 - 19:30
امریکی وزیر خارجہ کی شام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت پر تاکید

امریکی وزیر خارجہ نے شام کے سلسلے میں امن مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے شام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے سلسلے میں امن مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے شام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزير خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے اور شامی حکومت کو گرانے کے لئے کسی بھی فرصت کو ہاتھ سے کھونا نہیں چاہیے۔ واضح رہے کہ  شام میں مسلح دہشت گردوں کی  سعودی عرب۔ ترکی، قطر ، اسرائيل ، برطانیہ اور امریکہ حمایت کررہے ہیںاور دہشت گردوں کو باقاعدہ تنخواہ بھی دے رہے ہیں۔......./169