12 جون 2013 - 19:30
شام میں دہشت گردوں کی ہلاکتیں اور گرفتاریاں

شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: شامی ذرائع‏ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صوبہ رقہ میں 120 سلفی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ شامی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔دوسری جانب شامی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شامی فوج ، حلب میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے نیل اور الزہرا گاؤں کی طرف پیشقدمی کررہی ہے......../169