ابنا: ہندوستانی فضائیہ کے ترجمان پریا جوشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے جنگی طیارے پاکستان اور ھندوستان کی فضائی حدود میں تربیتی پرواز پر تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔واضح رہے کہ دو ہندوستانی جنگی طیارےمنگل کی صبح دس بج کرچالیس منٹ پر ہیڈ سلمانکی کے علاقے میں چار کلو میٹر اندر گھس آئےتھے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی اقدام انیس سو اکانوے کے پاک ہند معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ وزارت خارجہ کےبیان میں ہندوستانی حکومت سے دونوں ممالک میں طے شدہ معاہدوں اور اعتماد سازی کے اقدامات کا احترام کرنے کامطالبہ کیاگیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429236
ہندوستان نے کہا ہے کہ اس ملک کے جنگی طیاروں نے ٹینکی حوالے سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی۔