12 جون 2013 - 19:30
کراچی میں فائرنگ کے واقعات، ۱۰ افراد ہلاک

پاکستان کے تجارتی شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6سالہ بچی اور 2 خواتین سمیت 10 افرادہلاک ہو گئے

ابنا: پاکستان کے تجارتی شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6سالہ بچی اور 2 خواتین سمیت 10 افرادہلاک ہو گئے لیاری میں چاکیواڑہ تھانے کے قریب فائرنگ کر کے 2 خواتین کو قتل کردیا گیا، آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ لیاری کے علاقے ہنگور آباد میں فائرنگ کر کے 6سالہ نینا کو قتل جبکہ اس کے والد 35سالہ محمد عرفان کو زخمی کردیا گیا، گلشن معمار میں افغان کیمپ کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کوہلاک کردیا گیا۔ بلدیہ ٹاوٴن میں نیول کالونی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزر کو ہلاک جبکہ گارڈ کو زخمی کردیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں شپ اونرز کالج کے قریب فائرنگ کر کے بس ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 7 اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن اتحاد چوک کے قریب دستی بم ہاتھ میں پھٹنے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں 600 گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں تین دھماکے ہوئے تھے اور پہلے دو دھماکے اسی مبینہ دہشت گرد نے کئے تھے جس کے بعد تیسرا کریکر دہشت گرد کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲