ابنا: گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اس وقت ملک بھر میں کافی گہما گہمی ہے اور میدان میں رہ جانے والے6امیدواروں کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے جبکہ امیدوار اور ان کیلئے انتخابی مھم چلانے والے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہےھیں ۔ایران کے گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کے نامزد امید واروں نے ملکی ، علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابند یوں کے مقابلے پر تاکید کی۔انہوں نے دشمنوں کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو، ایران کی مشکلات میں سے قرار دیا اور کہا کہ اس وقت ایران دنیا کے دس ایٹمی ملکوں میں شامل ہے اور ان گنجائشوں کو ایران کے غیور دانشوروں نے پیدا کیا ہے اور اس مثالی نمونوں کو معاشرے کے اقتصادی ڈھانچے اور پیداواری عمل کی تقویت کے لئے بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے ۔یاد رہے کہ ایران کے گیارویں دور کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جمعہ14 جون کو پورے ایران میں ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جون 2013 - 19:30
News ID: 428956
اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کی مھم اپنے آخری مراحل میں ہے اور آج رات12بجے یہ انتخابی مھم اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔