ابنا: دونوں انتخابات کےنامزد امید واروں کی انتخابی مہم جمعرات کی صبح سے بند ہو جاۓگی پھر چوبیس گھنٹوں بعد انتخابات کے لۓ ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوجاۓگاانتخابی مہم کے آخری دنوں میں دو اصلی دھڑوں یعنی اصول پسند اور اصلاح طلب کے مابین کچھ تبدیلیاں آئی ہیں ان صدارتی انتخابات کے نامزد امید واروں میں سے دو کے الگ ہٹ جانے کے بعد اب مقابلہ چھ کے درمیان ہوگاصدارتی انتخابات کے اصلاح طلب دھڑے سے تعلق رکھنے والے نامزد امید وار محمد رضاعارف دوسرے اصلاح طلب نامزد امیدوار حسن روحانی کے حق میں اس مقابلےکے میدان سے باہر نکل گۓ محمد رضاعارف نےملت ایران کے نام اپنے پیغام میں صدارتی انتخابات کے میدان سے اپنی علحدگی کا اعلان کرتے ہوۓ ایران کے سر بلند عوام کی سرگرمیوں کو سیاسی کارنامے کی انجام دہی میں مؤثراور عظیم سماجی سرماۓ کے وجود میں آنے کی علامت قرار دیا محمد رضا عارف سے پہلے ایک نامزد صدارتی امید وار غلام علی حداد عادل نے صدارتی انتخابات کے مقابلے سے اپنی علحدگی کا اعلان کیا تھا۔اس گیارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے یہ واضح ہےکہ اس انتخابات میں مختلف سطح پر سیاسی شخصیات کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ انتخابات میں کون نامزد امید وار کامیاب ہوگا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔ صدارتی انتخابات کےساتویں دور سے دسویں دور تک کے جائزہ سے پتہ چلتاہے کہ ہرانتخابات کے موقع پر سیاسی دھڑے بندی کو نشیب وفراز کا سامنا رہاہے لیکن حالیہ دو دہائیوں کے دوران صدارتی انتخابات کے مقابلے اصلاح طلب اور اصول پسند دھڑوں کی دو قطبی ماہیت کے حامل رہے ہیں۔اس کی وجہ دیگر سیاسی احزاب کا انتخابات میں مستقل اور برابر حصہ نہ لینا بھی ہو سکتی ہے اس کے قبل کے انتخابات میں اصول پسند دھڑے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا تھااور اصلاح طلب دھڑا بھی ان مقابلوں میں ایک بنیادی محور کی حیثیت سے سامنے آیا ان تمام کوائف کے باوجود انتخابات میں سرنوشت ساز اور فیصلہ کن کردار ایرانی عوام کا ہوتاہے جو اپنے ووٹوں سے اصلح نامزدامیدوار کا انتخاب کرتے ہیں ظاہر ہے کہ ایرانی عوام بنیادی آئین اور اسلامی انقلاب کے اھداف کے دائرے میں اپنے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لۓ انتخابات میں شرکت کو اپنا حق اور فریضہ سمجھتے ہیں....../169
10 جون 2013 - 19:30
News ID: 428562
جمعہ چودہ جون کو پورے ایران میں گیارہویں دورکے صدارتی اور چودھویں دور کے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے ایک طرف صدارتی نامزد امید واروں اور دوسری جانب اسلامی بلدیہ میں رضاکارانہ رکنیت کے طالبوں کی اتخابی مہم مقررہ وقت کے اختتام کے نزدیک ہوتی جارہی ہے ۔