ابنا: صدارتي اميدوار محمد رضا عارف چينل فور کے پروگرام ميں اقتصادي، سياسي اور ثقافتي معاملات کے بارے ميں تين ماہرين کے سوالوں کے جوابات ديں گے۔ايک اور صدارتي اميدوار سيد محمد غرضي چينل تين کے پروگرام نوجوانوں کے سوالات ميں مہمان ہونگے- وہ اس پروگرام ميں نوجوانوں کے مطالبات اور اپني حکومت کي آئندہ پاليسيوں کي وضاحت کريں گے- صدارتي اميدوار حسن روحاني کي زندگي کے بارے ميں چينل ايک سے دستاويزي فلم آج رات نشر کي جائےگي جبکہ يہي فلم عالمي چينل جام جم سے رات دير گئے بيرون ملک ايرانيون کے بھي نشر ہو گي- ڈاکٹر علي اکبر ولائتي کي زندگي کے بارے ميں دستاويزي فلم بھي آج رات پہلے چينل ايک سے اور بعد ميں عالمي سروس کے چينل جام جم سے نشر کي جائے گي-درايں اثنا ايک صدارتي اميدوار سعيد جليلي نے جنوبي ايران کے شہر بندر عباس ميں انتخابي جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکي پيداوار بڑھانے کے لئے پوري گنجائش کے ساتھ کام کرنے کي ضرورت ہے تاکہ بے روزگاري کے مسلے پرقابو پايا جاسکے-انہوں ساحلي علاقوں کي ترقي کے بارے ميں اپنے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماہي گيري کي پراني لانچوں کے بدلے کم از کم ايک ہزار جديد ترين لانچيں فراہم کرکے ملک ميں لانچ سازي کي صعنت کے فروغ ميں اہم کردار ادا کرسکتي ہے- جس سے روزگار اور پيداوار دونوں ميں اضافہ ہوگا۔اصول پسندوں کے ايک اور اميدوارڈاکٹر علي اکبر ولائتي نے کہا ہے کہ انتخابات ميں کاميابي کي صورت ميں وہ پارليمنٹ کے مشورے سے وزارا کا انتخاب کريں گے- انہوں نے کہا کہ وہ کابينہ ميں تجربہ کار، باصلاحيت ، ماہر، اعتدال پسند اور احساس ذمہ داري رکھنے والے لوگوں کو لائيں گے- انہوں نے کہاکہ اندروني اور بيروني مسائل اور مشکلات کے حل اور ايران جيسے عظيم ملک کو چلانے کے لئے ماہر، توانا اورايسے افراد کي ضرورت ہے جو ديندار اور عوام سے اپنے وعدوں کے پابند ہوں - علي اکبر ولائتي کا کہنا تھا کہ خارجہ تعلقات صرف خارجہ پاليسي نہيں ہوتے بلکہ اس ميں دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارتي، اقتصادي، تعلقات اور سائنسي اور ٹيکنالوجيکل تعاون بھي شامل ہوتا ہے۔اصلاح پسند دھڑے کے ايک اميدوار محمد رضا عارف نےمرکزي ايران کے شہر اصفہان ميں عوامي جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے انتخابات ميں بھرپور طريقے سے حصہ لينے کي اپيل کي ہے- انہوں نے کہا کہ پوري قوم کو چودہ جون کو ہونے والے انتخابات ميں بھرپور طريقے سے حصہ ليکر يادگار سياسي تاريخ رقم کريں- انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تيس سالہ تجربات کو ملک کي فلاح وبہبود کے لئےاستعمال کريں گے اور عوام کے مطالبات اور ضرورتوں پر پوري توجہ دي جائے گي- انہوں گھريلو خواتين کے بيمہ کو عملي شکل دينے اور عالمي سطح پر ايراني شہريوں کي پوزيشن کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کيا-اصلاح پسندوں کے ايک اور اميدوار حسن روحاني نے شمالي ايران کے شہر تنکابن ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابينہ کے ارکان کے انتخاب ميں عوام سے مشورہ کريں گے- انہوں کہا کہ وہ صدر بننے کي صورت ميں صرف وزارا کے انتخاب ميں نہيں بلکہ ہر فيصلہ عوام کے مشورے سے کريں گے- حسن روحاني نے يہ بات زور ديکر کہي کہ چودہ جون کو عوام کے ووٹ فيصلہ کريں گے کہ ملک کا آئندہ صدر کون ہوگا اور يہ کہنا غلط ہے کہ ايران کے صدر کا انتخاب پہلے سے عمل ميں آچکا ہے۔تہران کے سابق ميئر اور صدارتي اميدوار محمد باقر قالي باف نے صوبہ خراسان رضوي ميں اپنے حاميوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودہ جون سياسي جہاد کا دن ہے جس دن عوام ملک کي باگ ڈور ايسے شخص کے حوالے کريں گے جس ميں بھرپور انتظامي صلاحيتيں موجود ہوں اور ملک کو جديد ترين انتظامي صلاحيتوں کے ساتھ آگے لے کر چلے- انہوں نے کہا کہ جس ايران کي پاکيزہ قوم نے آٹھ سالہ دفاع کے دوران انقلاب کي حمايت کا ثبوت ديا ہےوہ آئندہ انتخابات ميں بھي بھرپور حصہ ليکر سياسي جہاد کا عملي نمونہ پيش کري گي تاکہ ملک کو ترقي کے راستے پر آگے بڑھايا جاسکے۔ايک اور صدارتي اميدوار محسن رضائي نے مغربي ايران کے شہر کردستان ميں عوامي جلسہ سے خطاب کيا اور يہ بات زور ديکر کہي کہ وہ اپني کابينہ ميں ملک ميں آباد تمام نسلي اکائيوں کو نمائندگي ديں گے-انہوں نے کہا کہ ملک کے کسي طبقے کے ساتھ امتيازي رويہ نہيں اپنايا جانا چاہيے - محسن رضائي نے کہا کہ کرد عوام ايراني قوم کا حصہ ہيں اور ايران ميں آباد تمام قوموں کو آزادي، روزگار ، آمدني،اور اپني زبان کے تحفظ کا حق حاصل ہے- انہوں نے کہا کہ اپني کاميابي کي صورت ميں وہ ملک سے غربت اور بے روزگاري کے خاتمے پر سب سے زيادہ توجہ ديں گے۔......./169
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428348
ايران ميں صدارتي اميدواروں کي تشہيراتي مہم شباب پر ہے -اسي کے ساتھ چار صدارتي اميداور محمد رضاعارف، علي اکبر ولائتي ، حسن روحاني اور محمد غرضي اليکشن کمپين کے سلسلے ميں منگل کو قومي ٹي وي کے مختلف پروگراموں ميں شرکت کر رہے ہيں۔