9 جون 2013 - 19:30
پاکستان کے قبائیلی علاقے میں نیٹوکنٹینرز پر حملے میں 5افرادہلاک

پاکستان کے قبائیلی علاقےخیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیٹوکنٹینرزکے قافلے پر حملے میں 5افرادہلاک ہوگئے۔

ابنا: پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ گئی میں پاک افغان شاہراہ پر مسلح افراد نے نیٹوکنٹینرز پرفائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں ڈرائیوراورکلینر سمیت پانچ افرادہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے 2نیٹوکنٹینرز کو آگ لگادی۔
ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل طورخم بازار میں افغانستان سے آنے والی فوجی گاڑیوں کو ڈرائیوروں نے سیکورٹی خدشات پرکراچی لیجانے سے انکار کردیاتھا اوروہ یہ گاڑیاں سرحد پر چھوڑکرفرارہوگئے تھے۔پانچ دن بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے یہ گاڑیاں واپس افغانستان بھجوادی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کویٹہ،کراچی شاہراہ پر نیٹوکنٹینرزکے قافلے پر حملے ہوئے جن میں نیٹوکے متعدد کنٹینرز کو آگ لگا دی گئی۔
.......
/169