ابنا: در ایں اثناء ایران میں انتخابات کرانے کے ذمہ دار حکام نے پولنگ اسٹیشنوں پر نگرانی رکھنے اور قوانین و ضوابط کے موضوع پر دارالحکومت تہران میں مشاروتی کانفرنس منعقد کی ہے.اس کانفرنس کے بعد ایرانی وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابات کے انتظامی امور سنبھالنے اور اس کی مانیٹرنگ میں اپنی وزارت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی.انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے دوران نگرانی رکھنے میں وزارت داخلہ کا بہت اہم کردار ہے اور وہ اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایران میں 60000 سے زائد پولنگ اسٹیشن اور بیرونی ممالک میں مقیم ایرانیوں کے لئے 285 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔انتخابات کے حکام کے مطابق، ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کے لیے تقریبا دو لاکھ حکام تعینات رہیں گے جن میں سے 6000 تہران میں پولنگ مراکز کا انتظام سنبھالیں گے۔14 جون کو ہونے والے انتخابات کے لئے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ انتخابات میں کل آٹھ امیدوار ہیں جنہوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہیں......../169
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427828
اسلامی جمہوریہ ایران میں 11ویں مرحلے کے صدارتی انتخابات کے انعقاد میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔