ابنا: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ووٹ کی طاقت نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے امیدوار اورنگ زیب فاروقی کو سیاسی میدان سے باہر کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج کی نگرانی میں انجام پانے والے پی ایس128سے ایم کیوایم کے امیدوارسیدوقارشاہ کامیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے حلقہ پی ایس 128 کراچی کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہفتہ کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہوئی۔مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں پر 11مئی کو بم دھماکے کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی۔ اس حلقے سے 39 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے تھے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف 6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے احکامات کے بعد اے این پی کے امیدوار امان مسحور اور تحریک انصاف کے امیدوار عنایت خٹک نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کیا۔گیارہ مئی کو پولنگ کے بعد وقار حسین شاہ نے 23 ہزار 496 جبکہ اورنگزیب فاروقی نے 21ہزار 332 ووٹ حاصل کئے تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اورنگ زیب فاروقی نے الیکشن نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427687
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ووٹ کی طاقت نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے امیدوار اورنگ زیب فاروقی کو سیاسی میدان سے باہر کردیا۔