8 جون 2013 - 19:30
فلسطینیوں کے ۴ گھروں پر بلڈوزر چلا دیا

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے چار رہائشی مکانات منہدم کر دیۓ ہیں۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے انسان دوستی کے امور کے مرکز نے آج اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آيا ہے کہ اسرائیل کے بلڈوزروں نے غیر قانونی طور پر گھر بنائے جانے کا بہانہ بنا کر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے چار رہائشی مکانات کو منہدم کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے تین فلسطینی خاندانوں کو  بیت لحم سے چلے جانے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت رواں سال کی ابتداء سے اب تک مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے چالیس رہائشی مکانات منہدم کرچکی ہے۔ جس کی وجہ سے دو سوبچوں سمیت تین سو فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت نے سنہ انیس سو سڑسٹھ سے اب تک فلسطینیوں کے پچیس ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات مسمار کۓ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲