7 جون 2013 - 19:30
عراق ميں ايراني زائرين پر حملے کي مذمت

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو عراق ميں ايراني زائرين پر دہشتگردانہ حملے کي سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انساني اور اسلامي اصولوں کے خلاف بزدلانہ اقدام سے تعبير کيا-

ابنا: سيد عباس عراقچي نے عيد بعثت  کے موقع پر مقدس مقامات کي زيارت کرنے والوں پر اس گھناونے حملےکي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگردانہ حملے کے ذمہ دار  عالم اسلام کے دشمنوں کے زرخريد ‏غلام ہيں اور  دشمنوں کے منصوبوں ميں گرفتار ہونے کے سبب انکے منصوبوں پر عمل کر رہے ہيں-
واضح رہے کہ جمعے کو عراق کے مشرقي صوبے ديالہ ميں ايراني زائرين کي دو بسوں  پر دہشتگردانہ حملے ہوئے جس ميں سولہ ايراني زائرين سميت بيس افراد  شہيد اور پينتاليس ديگر زخمي ہو‏گئے-
ديالہ صوبے کي پليس کے ترجمان نے بتايا کہ ايراني زا‏ئرين کي بسوں پر مقداديہ شہر کے نزديک حملہ کيا گيا-
عراق کے باخبر ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ اس ملک ميں دہشتگردانہ حملوں کے پيچھے سعودي عرب اور قطر نيز عراق کي بعث پارٹي کي باقيات کا  ہاتھ ہے -
.....
/169