ابنا: فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو ایک مکان سے شروع ہوا اور سانتا مونیکا کالج کی لائرریری میں جا کر ختم ہوا جہاں پولیس کے مطابق انہوں نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔پریس ٹی وی کے مطابق سانتا مونیکا پولیس کے سربراہ جیکولین سیبروک نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس وقت تک کم از کم نصف درجن کے قریب لوگ اس واقعہ میں ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور نے دو افراد کو ایک گھر میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا جبکہ دو مزید افراد کو کالج جاتے ہوئے اور ایک خاتون کو کالج کی لائبریری کے باہرگولی مار دی۔واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکار رائفل سے مسلح سیاہ پوش حملہ آور کی عمر پچیس سے تیس سال کے درمیان تھی اور اس نے بلٹ پروف جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ایک مکان پر گولیاں برسائیں جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے کہا ہے کہ مرنے والے دو افراد حملہ آور کے بھائی اور والد تھے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور متواتر کئی فائر کیے۔ راتھنر کہتی ہیں کہ اس نے تین چار گولیاں کار میں سوار خاتون پر براہِ راست برسائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد حملہ آور سانتا مونیکا کالج کے احاطے میں داخل ہوگیا اور لائبریری میں داخل ہونے والی ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔کالج انتظامیہ کی ایک اہلکار ٹرینا جونسن نے اے پی کو بتایا کہ ہم نے ایک خاتون کو گولی لگتے ہوئے دیکھا اور میں بری طرح کانپنے لگی تھی۔پولیس چیف جیکلن سی بروکس کا کہنا ہے کہ بندوق بردار نے کالج لائبریری میں فائرنگ کی لیکن گولی کسی کو نہیں لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔حکام نے کالے کپڑوں میں ملبوس ایک اور شخص کو حراست میں لیا ہے جس کی ٹی شرٹ کی پشت پر لکھا تھا کہ زندگی ایک جوا ہے۔یہ واقعہ اس جگہ سے محض پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا جہاں جمعہ کو امریکی صدر براک اوباما ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔...../169
7 جون 2013 - 19:30
News ID: 427481
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا مونیکا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔