7 جون 2013 - 19:30
لاس اینجلس میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا

ابنا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سانٹا مونیکا کالج کے علاقہ میں مشتبہ افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کرکے اس کو آگ لگا دی ،جس میں سے 2 افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں، حملہ آوروں نے گھر کے بعد سڑک پر آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد دونوں مشتبہ افراد سانٹا مونیاکا لج کے اندر گھس گئے اور لائبریری میں چھپ گئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ گرفتار شخص نے سیاہ لباس اور خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ فائرنگ کی جگہ سے کچھ ہی فاصلہ پر صدر باراک اوباما فنڈ ریزنگ کے پروگرام میں موجود تھے جب کہ اس واقعہ کے بعد سانٹا مونیکا کالج سمیت گردونواح میں موجود تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲