7 جون 2013 - 19:30
افغانستان میں خوکش بم دھماکا، جارجیا کے7 فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں جارجیا کے ایک فوجی اڈے پر خود کش بم حملے میں جارجیا کے سات فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے۔

ابنا: جب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک فوجی بیس سے ٹکرا دیا، نیٹو کی زیر قیادت جارجیا کے فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل المراقلی زینلزی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد  میں جارجین فوجی بیس پر اس خود کش حملے میں 7فوجی مارے گئے، جارجیا کے ملٹری اسٹاف کے سربراہ نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ ہماری بیس پر ہونے والا ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جس میں سات فوجی ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے ہلمند میں موجود ان کے فوجی اڈے کے باہر بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲