5 جون 2013 - 19:30
شہید سید حسین الحوثی کے پیکر خاکی کی تدفین ہوئی

یمن کے حوثیوں نے گزشتہ روز تحریک حوثی کے بانی ’’سید حسین بدر الدین الحوثی‘‘ کے جسد خاکی کو جو ۹ سال پہلے سابقہ سلطنت کے مظالم کا نشانہ بنے تھے تشییع جنازہ کر کے دفن کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے حوثیوں نے گزشتہ روز۔ بدھ۔ تحریک حوثی کے بانی ’’سید حسین بدر الدین الحوثی‘‘ کے جسد خاکی کو جو ۹ سال پہلے سابقہ سلطنت کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے تشییع جنازہ کر کے دفن کر دیا ہے۔شہید بدر الدین الحوثی سے یمنی حوثیوں کی بے انتہا محبت کا اس ملک کے دار الحکومت میں جگہ جگہ نصب شدہ ان بورڈز سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے جو شہید بدر الدین کے نام سے مختلف طرح کی عبارتوں کے ساتھ نصب کئے ہیں جو سابقہ سلطنت کے مظالم کی عکاسی کرتی ہیں اور حال حاضر عربی ممالک خاص طور پر قطر اور سعودی عرب کی برہمی کا باعث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲