4 جون 2013 - 19:30
افغانستان میں ۶ عام شہری اور ۹ افغان فوجی ہلاک

افغانستان میں چھ عام شہریوں اور نو افغان فوجیوں کےمارے جانے کی خبر ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کےمطابق فدائیان افغانستان محاذ کےترجمان قاری حمزہ نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ ننگرھار کے شیرزاد ضلع کے ہیڈ کوارٹر کو گذشتہ رات میزائلوں کانشانہ بنایاگیا جس میں نو افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب جنوبی افغانستان میں چھ عام شہریوں کےمارے جانے کی اطلاعات ہيں ۔صوبہ ہلمند کےگورنر کےترجمان عمر زواک نے آج بتایا کہ ضلع سنگین میں سڑک کےکنارے نصب بم کے دھماکے میں چھ عام شہری مارےگئے ۔ مرنےوالوں میں تین عورتیں ہیں۔جبکہ ہرات میں طالبان کےساتھ جھڑپ میں ایک پولیس آفسر مارا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲