ابنا: روسي صدر ولاديميرپوتين نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں يورپي يونين کے رہنما اور ممبران بھي موجود تھے شام کے بارے ميں مجوزہ کانفرنس ميں روسي نمائندوں کي شرکت کے بارے ميں کہا کہ ايسے باغيوں کے سامنے جو اپنے حريفوں کا سينہ چاک کرکے ان کے جگر کھا جاتے ہوں روسي نمائندوں کا بيٹھنا بہت ہي تشويشناک امر ہے-روسي صدر پوتين نے يورپي يونين کے چئرمين ہرمين ون رامپوئے اور يورپي کميشن کے سربراہ خوزہ مانوئل باروسو کے ساتھ يکاترينبرگ ميں مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہا کہ ٹيلي ويژن چينلوں نے ايسے متعدد باغيوں کي ويڈيو کلپ دکھائي ہے جو اپنے حريفوں کے شکم پھاڑ کر ان کے بدن کے اعضاء کھارہے ہيں -روسي صدر نے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ ايسے افراد کو جنيوا دو مذاکرات ميں شرکت کي دعوت نہيں دي جائے گي کيونکہ اگر ايسے لوگ اجلاس ميں موجود ہوں گے تو روسي نمائندوں کي سيکورٹي کا مسئلہ پيدا ہوجائے گا اور نتيجے ميں ايسے اجلاس ميں روس کے لئے شرکت کرنا مشکل ہوگا -روسي صدر ولاديمير پوتين نے شام کو ايس تھري ہينڈرڈ ميزائيلي سسٹم فروخت کرنے کے ماسکو کے فيصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ يہ سسٹم شايد دنيا کا سب سے بہترين دفاعي سسٹم ہے- انہوں نے کہا کہ شام کو اس سسٹم کي فراہمي پوري طرح سے قانوني ہے -
.......
/169