3 جون 2013 - 19:30
ترکی عوام کی حمایت میں یونان میں مظاہرہ

یونانی عوام نے ترکی کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ترک حکومت کی طرف سے مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونانی عوام نے ترکی کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ترک حکومت کی طرف سے مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ یونانی عوام اور ترک و کرد گروہوں نے یونان میں ترکی کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی عوام مخالف پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر ترکی کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھی ازمیر، استنبول اور انقرہ میں مظاہروں میں حصہ لیا ہے واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے ترکی میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 2000 کے قریب افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲