ابنا:ترک اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے آج بھی جاری ہیں استنبول میں ہونے والے مظاہروں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 1700 کر گرفتار کرلیا ہے۔ترکی کے دارالحکومت سمیت ملک کے 67 شہروں میں 5 روز سے پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں۔ عثمانیہ دورکی طرزپرتعمیرات ناقابل قبول ہیں،یہی وہ مطالبہ ہے جس نے ترکی کو 5 روز سے میدان جنگ بنایا ہوا ہے،آج بھی استنبول،ازمیر اور انقرہ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، استنبول میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں سیکڑوں مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ ترکی کے 67 شہروں میں اب تک 235 مظاہرے ہوچکے ہیں۔ پولیس نے اب تک 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ جھڑپوں میں ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جون 2013 - 19:30
News ID: 426235
ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے آج بھی جاری ہیں استنبول میں ہونے والے مظاہروں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 1700 کر گرفتارکرلیا ہے۔