ابنا: شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں نے اسرائیل کی نیابت میں حزب اللہ لبنان سے جنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اردن میں سلفی وہابیوں کے سرغنہ محمد الشبلی معروف ابو سیاف نے اعلان کیا ہے کہ شیعوں کے ساتھ لڑائی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس نے کہا کہ اردن اور دیگرعرب ممالک سے جتنے سلفی وہابی دہشت گرد شام جارہے ہیں وہ سب تربیت یافتہ ہیں اس نے کہا کہ اس وقت القاعدہ کی حامی تنظیم النصرہ کی حمایت میں 500 اردنی سلفی وہابی شامی فوج سے لڑ رہے ہیں۔اس نے کہا کہ مزيد سلفی وہابیوں کو شام روانہ کیا جارہا ہے۔ سیاف 10 سال تک دہشت گردی کے سلسلے میں اردن میں جیل کاٹ چکے ہیں سلفی وہابی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں شامی مسلمانوں کے ساتھ لڑرہے ہیں۔
.......
/169