ابنا: سنیچر کے روز عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عراقی وزارت دفاع کے ترجمان محمد امام عسکری نے کہا کہ القاعدہ کے اس دہشت گرد گروہ نے بغداد میں سرین اور زرد گیس کی پیداوار کے لیے دو لیبارٹریوں کی تعمیر کی تھی.عسکری نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے القاعدہ کے دیگر سرکردہ دہشت گردوں سے ہدایات لیتے ہوئے ان لیبارٹریوں کو تعمیر کیا تھا۔عراق میں القاعدہ ایک امبریلا گروپ ہے کہ جو کسی وقت جون 2006 میں ہلاک کیے گئے اردن کے عسکریت پسند ابو مصعب الزرقاوی کی قیادت میں دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف تھا اور آج بھی یہ گروہ ملک میں تشدد اور قتل و غارتگری میں مشغول ہے۔امریکا کے فوجی اور سرکاری حکام کے مطابق، الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد ایوب المصری نے اس دہشت گرد گروہ کی قیادت سنبھالی کہ جو اپریل 2010 میں ایک عراقی اور امریکی مشترکہ آپریشن میں گروہ کے دوسرے سرغنہ ابو عمر بغدادی کے ساتھ ہلاک ہو گیا تھا۔عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سے اس دہشت گروہ کی کارروائیوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے، یہ گروہ ملک میں خانہ جنگی اور فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے لیے امریکہ اور کچھ عرب ملکوں کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔
.......
/169