1 جون 2013 - 19:30
پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ۴ افراد ہلاک

پاکستان کے شہرپشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ متھرا میں زرمینہ نامی شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا۔ لالہ کلے کے علاقہ میں عنایت علی جبکہ بڈھ بیر میں فائرنگ کے واقعہ میں عباد الرحمن نامی شخص قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ متنی میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲