1 جون 2013 - 19:30
حرم حضرت زینب (ع) کے نواحی علاقوں میں شدید جھڑپیں

شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کے نواحی علاقوں میں دھشتگردوں اور محافظین حرم کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کے نواحی علاقوں میں دھشتگردوں اور محافظین حرم کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ تا ہم شامی فوج کے ہاتھوں کئی دھشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شمال حلب میں واقع دو شیعہ نشین علاقوں ’’نبل‘‘ اور ’’ الزہرا‘‘ پر دھشتگردوں کی طرف سے کئے گئے محاصرے کو توڑنے کے لیے شامی فوج کا آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲