1 جون 2013 - 19:30
ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، ۸۰ افراد زخمی

ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے انقرہ، اناطولیہ، ازمیر اور قونیہ سمیت 90 مقامات پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں ۔

ابنا: ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے انقرہ، اناطولیہ، ازمیر اور قونیہ سمیت 90 مقامات پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں جن کے دوران پولیس سے تصادم میں اب تک 80 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ھیں۔ جبکہ 1000کے قریب افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ جبکہ اردغان حکومت نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے اور پولیس نے عملی طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پر تشدد کاروائیاں کی ہیں۔حکومت کی پالیسیوں سے دل برداشتہ عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے اور شام کے مسئلے سمیت مختلف پالیسیوں پر چراغ پا ترکی کے عوام نے اب بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کر دئیے ہیں۔سنیچر کو حالات میں بہتری لانے کے لیے ترک حکومت نے تقسیم چوک سے پولیس کو ہٹا لیا اور رکاوٹیں بھی دور کر دی گئیں جس کے بعد ہزاروں افراد چوک میں جمع ہوگئے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اناطولیہ، ازمیر اور قونیہ سمیت 90 مقامات پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں جن کے دوران پولیس سے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲