31 مئی 2013 - 19:30
بحرین، طبی مراکز میں برے سلوک کی تحقیقات کا مطالبہ

بحرین میں وکلاء کی تنظیم برائے انسانی حقوق نے آل خلیفہ کی شاہی سرجیکل کالج کے زیر انتظام طبی مراکز میں بیماروں کے ساتھ برے سلوک کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: بحرینی میڈیا کے مطابق بحرین کے وکلا کی انسانی حقوق تنظیم نے اپنی رپورٹ میں آئرلینڈ میڈیکل کونسل سے درخواست کی ہےکہ آل خلیفہ کی شاہی سرجیکل کالج کے زیر انتظام طبی مراکز میں بیماروں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی تحقیقات کرائي جائيں۔ واضح رہے  آئرلینڈ میڈیکل کونسل بحرین میں انقلاب کے آغاز کے بعد سے پہلی بار بحرین کا دورہ کررہی ہے۔ بحرین کی شاہی حکومت وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شاہی سرجیکل کالج کے بعض سرجنوں کوبھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ہے۔ بحرینی وکلاء کی تنظیم نے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نہایت تشویش ناک قراردیا ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169