31 مئی 2013 - 19:30
عراق کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش کا انکشاف

امریکہ کے نائب صدر جو بایڈن نے عراق کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے عراق کو کرد، شیعہ اور سنی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیاہے۔

ابنا: اخبار کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جو بایڈن نے حال ہی میں ایک عراق وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کے بحران کو حل کرنے کے لئے عراق کو شیعہ ، سنی اور کرد تین حصوں میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت کئی شہروں میں حالیہ دنوں میں زبردست بم دھماکے کئے گئے ہیں ان بم دھماکوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم ملوث ہے جو خطے میں امریکی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو کمزور کررہی ہے القاعدہ دہشت گرد تنظیم سعودی عرب کے سلفی وہابی دہشت گردوں پر مشتمل تنظیم ہے۔...../169