31 مئی 2013 - 19:30
پاکستان؛ نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، حلف برداری کا سلسلہ شروع

پاکستان کی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح منعقد ہوا جس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔

ابنا: پاکستان کی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح منعقد ہوا جس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا اور اسکے ساتھ ہی نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا اور 2جون کو دوپہر 12 بجے تک ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے ، 3 جون کو پہلے اسپیکر کا الیکشن ہوگا، اسپیکر فہمیدا مرزا نو منتخب اسپیکر سے حلف لیں گی اور پھر ذمہ داریاں نئے اسپیکر کے ہاتھ میں آجائیں گی، اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا، 4 جون کو قائد ایوان کے لئے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے اور 5 جون کو نئے وزیر اعظم کا ایوان کی تقسیم کے ذریعے انتخاب ہوگا۔ وزیر اعظم کے لئے ایوان زیریں کی کل تعداد 342 کے آدھے یعنی 171 سے زائد ارکان کی حمایت ضروری ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲