31 مئی 2013 - 19:30
اقوام متحدہ کا شام کے پناہ گزینوں کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے شام کے پناہ گزینوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائےپناہ گزیناں کے ترجمان ڈن مک نورٹن نے شام کے شہر حسیاء میں پناہ گزینوں کی ابتر صورتحال پر متنبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ صحت عامہ کی ناگفتہ بہ صورتحال کیوجہ سے بہت سے لوگ جن میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے اسہال، سانس کی تکلیف ، بخار اورجلدی امراض میں مبتلاء ہو چکے ھیں۔گزشتہ تین ہفتوں کے دوران القصیر شہر میں ہونے والی شدیدجھڑپوں کیوجہ سے ہزاروں لوگ اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے جن میں بہت سےحسیاء شہر اور بہت سے لبنان میں پناہ لیے چکےھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲