ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف سےامریکی ڈرون حملے روکنے یا گرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف پہلا فیصلہ ڈرون روکنے یا گرانے کا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے عام انتخابات میں ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ انتخابات میں بھلے ہی نواز شریف کو اکثریت ملی ہے لیکن وہ ڈرون حملوں کو گرانے یا رکوانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ انھیں اقتدار ہی امریکہ کے توسط سے ملا ہے لہذا وہ امریکہ اور اس کے اتحادی سعودی عرب کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے سعودی عرب اور امریکہ دونوں کا نواز شریف پر بہت بڑا احسان ہے لہذا 2014 سے پہلے ڈرون حملوں کو رکوانا نواز شریف کے بس کی بات نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424848
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف سےامریکی ڈرون حملے روکنے یا گرانے کا مطالبہ کیا ہے۔