اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی موجودہ صورتحال پر سرسری نظر:شام میں فوجی اپریشن کے دوران تین یورپی شہری ہلاکلبنان کے المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے مسلح دہشتگردوں کے خلاف ملک کے شمال مغربی علاقے میں اس ملک کی فوج کے تازہ آپریشن میں تین یورپی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک امریکی اور ایک برطانوی شہری شامل ہے۔ شام کی فوج نے کہا ہے کہ اس کو ہلاک ہونے والوں کے سامان سے شام کی فوجی چھاؤنیوں سے متعلق نقشے بھی ملے ہیں۔ایک انکشاف، شامی دھشتگردوں کے لیے ترکی سے کیمیاوی ہتھیاروں کی ترسیلروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے آدانا کے علاقےسے شام کی حکومت کے متعدد ایسے مخالفین کو گرفتار کیا ہے جن سے کیمیاوی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہےکہ ماسکو ان عناصر کے بارے میں ترکی کی جانب سے تفصیلات بیان کۓ جانے کا منتظر ہے۔دمشق بغیر کوئی پیشگی شرط قبول کئے جنیوا ۲ میں شرکت کرے گا شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بحران کے جائزے کے مقصد سے بغیر کوئی پیشگی شرط قبول کئے جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ولید المعلم نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کے حامیوں کی طرف سے لگائی جانے والی پیشگي شرائط پر توجہ دیۓ بغیر کہا کہ دمشق جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کرے گا۔شام کے وزیر خارجہ نے شام کی حکومت کے مخالفین اور ان کے اتحادیوں کو اغیار کا آلۂ کار قرار دیا اور کہا کہ شام کے خلاف سازش کرنے والوں نے اس ملک کو تباہ کرنے کے مقصد سے ملک کے بحران کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے لیکن یہ سازش ناکام ہوگي۔ ولید المعلم نے شام کے عوام کے قتل عام میں ملوث عناصر کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ دمشق شام کی حکومت کے مخالفین کے غیر قانون اتحاد کے ساتھ کہ جو مذاکرات کے لۓ شرائط معین کرتے ہیں ، ہرگز مذاکرات نہیں کرے گا۔شامی مخالفین کا جنیوا ۲ میں شرکت سے بائیکاٹشام کے مخالفین کے اتحاد کے ترجمان خالد صالح نے ایسوشیٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنیوا ٹو کانفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی سیاسی راہ حل پر پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔شام کے مخالفین کی جانب سے جنیواٹو کانفرنس کا بائیکاٹ ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے مخالفین پرجنیوا ٹو کانفرنس کو ناکام بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام کے مخالفین ہر قسم کے سیاسی اقدامات کوسبوتاژکر رہے ھیں اور ساتھ ہی یورپ میں رائے عامہ کو منحرف کرنے اور شام میں فوجی مداخلت کیلئے حالات ساز گار بنانے کیلئے حقائق کے بر عکس پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔جبہۃ النصرہ بلیک لیسٹ میں شاملاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دھشتگرد تکفیری سلفی گروہ النصرہ کو جو بین الاقوامی دھشتگرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور جو اس وقت شام میں دھشتگردانہ کاروائیاں کر رہی ہے بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کے نمائندہ دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے تمام 15رکن ممالک میں سے کسی نے بھی النصرہ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت نہیں کی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اقدام سے دھشتگرد تکفیری سلفی گروہ النصرہ پر ہتھیاروں سمیت ہر قسم کی پابندی عائد ہو جائے گی اوراس کے اثاثے منجمد ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے دھشتگرد رہنما دورے بھی نہیں کر سکیں گے۔ دمشق اسرائیل کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گاشام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بدھ کے روز لبنان کے ٹی وی چینل "المیادین" کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ دمشق آئندہ اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں بغیر کسی انتباہ کے جوابی کارروائی کرے گا۔ شامی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ شام اس کے بعد اسرائیل کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا حتماً جواب دے گا، اور ممکنہ جارحیت کا جواب حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت کے مطابق ہوگا۔ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ 2014ء میں صدارتی انتخابات کے انعقاد تک بشار الاسد بدستور شام کے صدر رہیں گے۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آج سے شام کے آئندہ صدارتی انتخاب تک بشار الاسد ہی جمہوری عربی شام کے صدر ہیں۔شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جینوا2 مذاکرات میں ہونے والے کسی بھی توافق کے بارے میں شام میں ریفرنڈم کا انعقاد کروایا جائے گا، اگر اس اتفاق رائے کی شام کے عوام نے حمایت کر دی، تو اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ شام کے ہمسائے عرب اور یورپی ممالک سمیت 28 ملکوں کے دہشتگرد شام کی حکومت کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔ شام میں ایک لاکھ بیرونی دھشتگرد سرگرم عمل صدر بشار اسد نے المنار ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر شام کے خلاف دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد بیرونی دہشتگرد شام کے عوام اور فوج کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ شام کی فوج صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے حملے کا نہایت شدید جواب دے گي اور فوج شام کے ان شہریوں کا خیرمقدم کرتی ہے جو جولان کی پہاڑیوں کو آزاد کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شام کے صدر نے روس سے اینٹی ایرکرافٹ میزائيل سسٹم ایس تھری ہنڈرید کی پہلی کھیپ ملنے پر کہا کہ شام کی فوج نے فوجی توازن میں تبدیلی پیدا کرکے دہشتگردوں کو کراری شکست دی ہے۔صدر بشار اسد نے کہا کہ شام اور حزب اللہ لبنان ایک محاذ میں شامل ہیں اور حزب اللہ کے جوان لبنان سے ملی سرحد پر تعینات ہیں لیکن فوج لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کا کام کررہی ہے اور یہ آپریشن دہشتـگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔صدر بشار اسد نے کہا کہ دمشق نے شام کے بارے میں جینوا ٹو اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شام میں قتل عام روکنا سب ملکوں کی ذمہ داری علی اکبر صالحی نے بدھ کو تہران میں شام کے بارے میں منعقدہ نشست کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ یہ تمام ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شام میں تشدد کے خاتمے کےلئے کوشش کریں۔انہوں نے شام میں جاری تشدد اور بے گناہ افراد کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔الجزائر کے وزیر خارجہ مراد مدلسی نے شام کے بارے میں اجلاس کرانے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور شام میں تشدد و قتل عام کے خاتمے پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ۷۰۰ شامی کرد دھشتگردوں کے ہاتھوں اغوا شام کے کرد رہائشی والے علاقوں من جملہ حلب کے کئی دیہاتوں پر شامی لبریشن آرمی سے موسوم دھشتگرد عناصر کے حملوں کے بعد شام کے کردوں نے شامی فوج کی حمایت کرتے ہوئے علاقے کو دھشتگردوں سے صاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں شامی لبریشن آرمی سے موسوم دھشتگردوں نے حلب کے راستے میں700شامی کردوں کو اغوا کر لیا جبکہ حلب کی مرکزی جیل میں جہاں4000 کے قریب کرد قید ھیں دہشت گردوں کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424788
شام میں فوجی اپریشن کے دوران تین یورپی شہری ہلاک/ ایک انکشاف، شامی دھشتگردوں کے لیے ترکی سے کیمیاوی ہتھیاروں کی ترسیل/ دمشق بغیر کوئی پیشگی شرط قبول کئے جنیوا ۲ میں شرکت کرے گا/ شامی مخالفین کا جنیوا ۲ میں شرکت سے بائیکاٹ/ جبہۃ النصرہ بلیک لیسٹ میں شامل/ دمشق اسرائیل کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا/ شام میں ایک لاکھ بیرونی دھشتگرد سرگرم عمل/ شام میں قتل عام روکنا سب ملکوں کی ذمہ داری/ ۷۰۰ شامی کرد دھشتگردوں کے ہاتھوں اغوا