ابنا: تحریک انصاف کے پرویز خٹک 84 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواجبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قائم علی شاہ 87 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویزخٹک کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا انتخاب جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔ عمران خان نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ پرویزخٹک کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں امن وترقی سے متعلق بہتری آئے گی۔تحریک انصاف کے پرویز خٹک 84 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوئے جبکہ اُن کے مقابلے میں جے یوآئی (ف)کے مولانا لطف الرحمان کو 37 ووٹ ملے۔ادھرپیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ نے پھر وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوکرہیٹ ٹرک کرلی۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے وزیر اعلیٰ سندھ اور سات وزراء سے حلف لیا۔جس کے بعد سندھ کی نگراں حکومت تحلیل کر دی گئی۔ سندھ میں وزارت اعلیٰ کے لیے تین امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوا۔مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوارامتیازشیخ کو18 اورایم کیوایم کے امیدوار سید سردار احمد کو 48 ووٹ ملے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قائم علی شاہ 87 ووٹ لیکر سادہ اکثریت سے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424758
تحریک انصاف کے پرویز خٹک 84 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواجبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قائم علی شاہ 87 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔