30 مئی 2013 - 19:30
شامی مخالفین کا جنیوا ۲ میں شرکت سے بائیکاٹ

شام کے مخالفین نے شام کی صورتحال کے بارے میں جنیواٹو کانفرنس کو ناکام بنانے کیلئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: شام کے مخالفین کے اتحاد کے ترجمان خالد صالح نے ایسوشیٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنیوا ٹو کانفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی سیاسی راہ حل پر پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔شام کے مخالفین کی جانب سے جنیواٹو کانفرنس کا بائیکاٹ ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے مخالفین پرجنیوا ٹو کانفرنس کو ناکام بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام کے مخالفین  ہر قسم کے سیاسی اقدامات کوسبوتاژکر رہے ھیں اور ساتھ ہی یورپ میں رائے عامہ کو منحرف کر نے اور شام میں فوجی مداخلت کیلئے حالات ساز گار بنانے کیلئے حقائق کے بر عکس پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲