30 مئی 2013 - 19:30
جبہۃ النصرہ بلیک لیسٹ میں شامل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دھشتگرد تکفیری سلفی گروہ النصرہ کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دھشتگرد تکفیری سلفی گروہ النصرہ کو جو بین الاقوامی دھشتگرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور جو اس وقت شام میں دھشتگردانہ کاروائیاں کر رہی ہے بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کے نمائندہ دفترنے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے تمام 15رکن ممالک میں سے کسی نے بھی النصرہ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت نہیں کی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اقدام سے دھشتگرد تکفیری سلفی گروہ النصرہ پر ہتھیاروں سمیت ہر قسم کی پابندی عائد ہو جائے گی اوراس کے اثاثے منجمد ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے دھشتگرد رہنما دورے بھی نہیں کر سکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲