ابنا: ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہوشیار زیباری نے آج تہران میں شام کے بحران کے سیاسی حل تلاش کرنے کے مقصد سے بلائے جانے والے بین الاقوامی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے شام میں تشدد کا سلسلہ جاری رہنے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ شام میں تشدد اور قتل عام کے خاتمے پر منتج ہونے والی سیاسی راہ حل کا تلاش کیا جانا عراق اور خطے کے تمام ممالک کے فائدے میں ہے۔عراقی وزیر اعظم نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ عراق شام کے بحران کے ہر سیاسی حل اور اس ملک کی ملت کی مشکلات کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے اور وہ اس بات کا قائل ہے کہ شام کا بحران تمام متحارب فریقوں اور ہمسایہ ممالک کی شرکت کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔ ہوشیار زیباری نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ شام کے بارے میں تہران میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی اجلاس شام کے بحران کے سیاسی حل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424343
عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے کہا ہے کہ شام کا بحران جاری رہنے کی صورت میں خطے خصوصا عراق کی سلامتی کے لۓ خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔