ابنا: فارس نیوز کے مطابق جنرل احمد وحیدی نے کہاکہ بے شک آج تک صیہونی حکومت کی بقا امریکی حمایت سے ہی ممکن ہوسکتی ہے لیکن کانگریس میں کھلے عام اس طرح کا بل پیش کرنا جو عالمی اصول و قوانین کے برخلاف ہو قدس کے غاصبوں کو مزید جارحیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایسا اقدام صیہونیوں کو انکی توسیع پسندی اور انسانوں کے قتل عام کی عادت کو مزید بڑھاوا دینے کےمعنی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں اس طرح کے بل کی منظوری اسے منظور کرنے والوں کے غیر مہذب ہونے کی نشانی ہے۔ واضح رہے حال ہی میں کانگریس میں ایک بل پیش کیا گيا ہے جس میں ایران پرحملے کی صورت میں اسرائیل کی حمایت پر تاکید کی گئي ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424317
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایران پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملوں کی صورت میں اسرائيل کی حمایت پر مبنی بل کو غیر قانونی اور بین الاقوامی ضوابط کے خلاف قراردیا ہے۔