ابنا: لبنان سے ملنے والي خبروں کے مطابق وادي بقاع ميں مسلح شخص کي فائرنگ ميں تين لبناني فوجي ہلاک ہوگئے ہيں۔ فائرنگ کا يہ واقعہ منگل کے روز بقا ويلي کے ارسل نامي علاقے ميں پيش آيا جس کے دوران دو فوجي موقع پر ہي ہلاک ہوگئے جبکہ تيسرا ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گيا۔جس علاقے ميں يہ لبنان شام سرحد پر اس علاقے کے قريب واقع ہے جسے لبنان کے مسلح گروپ شامي حکومت کے مخالفين کو اسلحے کي اسمگلنگ کے لئے استعمال کرتے ہيں۔پير کے روز غير ملکي حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں کي جانب سے داغے جانے والے تين مارٹر گولے شمالي بقا کے علاقے رہائشي علاقے بضيتہ ميں گرے تھے۔اس حملے ميں ايک سترہ سالہ لڑکي ہلاک جبکہ ايک خاتون زخمي ہوگئي تھي۔26 مئي کو دارالحکومت بيروت کے ضيائيہ نامي علاقے ميں بھي دو راکٹ گرے تھے جس ميں متعداد افراد زخمي ہوگئے تھے۔ اس سے ايک دن پہلے بيروت سے سو کلوميٹر کے فاصلے پر واقع شہر حرمل ميں بھي چار مارٹر گولے گرے تھے۔
.......
/169