اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے سابق صدر ’’ امیل لحود‘‘ جو تہران میں بحران شام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران آئے ہیں نے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین اختری سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں شام اور لبنان کو درپیش مسائل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں فریقوں نے عالمی استکبار خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے شوم ارادوں کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی۔ نیز شام کے عوام اور حکومت کو قریب الوقوع حاصل ہونے والی کامیابی کی نوید دی۔واضح رہے کہ شام کے حمایتی ممالک کی عالمی کانفرنس ایران کی میزبانی میں کل ۔۲۹ مئی۔ تہران میں منعقد ہو رہی ہے کہ جس کا مقصد بحران شام کو سیاسی گفتگو کے ذریعے حل کرنا ہے۔یہ کانفرنس بین الاقوامی سیاست کاروں کے مشوروں سے بحران شام کے لیے معقول راہ حل تلاش کرنے کے عنوان سے منعقد ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423938
لبنان کے سابق صدر کی اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ہوئی ملاقات میں شام اور لبنان کے سیاسی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔