27 مئی 2013 - 19:30
حزب اللہ دھشتگردی کے آگے نہیں جھک سکتی

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشتگردانہ دھمکیوں کےسامنے گھٹنے نہيں ٹیکے گي۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹیوکونسل کےسربراہ سیدہاشم صفی الدین نے جنوبی لبنان پرمیزائلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائم کےذمہ دار بزدل ہیں جوغیروں کےلئےکام کررہے ہيں اورحکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس حملے کے پیچھے موجود عناصر کی شناخت کرکے انھیں قرار واقعی سزا دے۔واضح رہے کہ جنوبی بیروت میں میزائلی حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲