ابنا: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی مریضوں کو زہر دینے کی کوشش کی ہے۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے ‘‘نیوز نور’’ کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی مریضوں کو زہر دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے درآمد کئے گئے سلنڈروں میں نٹرس آکسائڈ کے بجائے کاربن ڈائی آکسائڈ پایا گیا۔
فلسطینی وزیر صحت مفید المکحلاتی نے کہا کہ شفاء اسپتال میں ڈاکٹروں کی چوکسی سے ایک بڑی آفت کو روکا گیا۔
انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سرجیکل آپریشن کیلئے استعمال ہونے والی NO2 گیس کے بجائے سلنڈروں میں CO2 گیس موجود تھی۔
فلسطینی وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں کو زہر دینے کے ذمہ دار اسرائیل ہے کیونکہ غزہ کے اسپتالوں میں استعمال ہونی والی نائٹرس آکسائد گیس صرف اسرائیل سے ہی برآمد ہوتی ہیں۔
مفید المکحلاتی نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزینش اور ریڈ کراس کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی پوری طرح سے تحقیقات کرے۔
.....
/169