ابنا: علاؤ الدین بروجردی نے اسنا خبر رساں ایجنسی کو دئيے گئے انٹرویو میں کہا کہ تہران اجلاس کا، جو بحران شام کی سیاسی راہ حل تلاش کرنے کے سلسلے میں دوسرا اجلاس ہے، یقینی طور پر خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے علاقے اور مشرق وسطی میں ایران کے مقام اور کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دو سال پہلے ہی یہ اعلان کردیا تھا بحران شام کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی راہ حل اختیار کی جائے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ اور ترکی، قطر اور سعودی عرب جیسے اس کے علاقائی اتحادی شام کے مسئلے کو حل نہیں کرپائے ہیں کہا کہ شام کے حالات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کے اتحادی ممالک شام میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تہران میں 29 مئی کو شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس ہو رہا ہے جس کا نعرہ " سیاسی راہ حل اور علاقائي استحکام " ہے۔
.......
/169