ابنا: بحرین کے سیاسی مبصرین اور سماجی کارکنان نے عسکریت پسندوں کے گروہ تشکیل دینے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں خانہ جنگی کے آغاز کے لیے سازش قرار دیا۔ اس تناظر میں، یورپی - بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل و سیاسی کارکن جواد حسین نے کہا کہ بحرین میں عسکریت پسند گروہوں کی تشکیل خانہ جنگی اور تباہی کا باعث بنے گی۔ پیر کو بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز نے بھی بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ناجی فتیل اور العمل الاسلامی پارٹی کے رکن ہشام الصباح کے اغوا کے لیے آل خلیفہ کے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار بتایا ہے۔ ...../169
26 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423413
بحرین کے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی شروع کرانے کے مقصد سے آل خلیفہ حکومت عسکریت پسندوں کے گروہ تشکیل دینے کی کوششیں کر رہی ہے۔