ابنا: پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد میں 350 کلو الیمونیم نائیٹریٹ اور 900 لیٹر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ شامل ہے،دھماکہ خیز مواد کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندے کی نشاندہی پر برآمد کیا ،دھماکہ خیز مواد کو حب سے کراچی لایاگیا،عباس ٹاون دھماکے میں بھی اسی قسم کا دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
26 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423319
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مکان پر چھاپہ مارکر 80 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمدکر لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارکے 80 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔