25 مئی 2013 - 19:30
ایران کسی بھی حملے کا نہایت شدید جواب دینے کو تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے ایران کسی بھی حملے کا نہایت شدید جواب دے گا۔

ابنا: فارس نیوز کے مطابق جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی فضائيہ کو دور مار میزائلوں کے لانچر تحویل دینے کی تقریب میں کہا کہ ایران جنگ میں پہل کرنے والا نہیں ہے لیکن کسی بھی طرح کے حملے کا نہایت شدید جواب دے گا۔جنرل احمد وحیدی نے اس تقریب میں کہا کہ ایرانی ماہرین نے دورمار میزائل لانچربناکر اپنی توانائيوں اور خود کفیل ہونے کا اظہار کردیا ہے اور ہماری مسلح افواج دشمن کی جانب سے خطرے کی صورت میں دشمن کو تہس نہس کرکے رکھ دیں گي۔ جنرل احمد وحیدی نے کہاکہ میزائل توانائي اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کا صرف ایک شعبہ ہے اور یہ ساری توانائیاں امن و صلح کے دفاع اور ڈیٹرینٹ نوعیت کی ہیں۔ واضح رہے  دور مار میزائیلوں کے لانچر اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعتوں میں تیار کئے گئے ہیں اور انہیں آج ایک تقریب کے دوران سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے حوالے گیا گيا ہے۔ اس تقریب میں وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی اور سپاہ پاسداران کی فضائيہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے شرکت کی۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲