25 مئی 2013 - 19:30
شامی وزیر خارجہ، عراق کے ہنگامی دورہ پر

شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے اچانک عراق کا دورہ کیا ہے۔

ابنا: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ولید معلم آج اچانک عراق کے دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ اس دورے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے نائب وزیر اطلاعات و نشریات نے علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو استحکام دینے پر تاکید کی ہے۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق خلف المفتاح نے جنوبی لبنان کی آزادی کی ترھویں سالگرہ کے موقع پر کہاکہ صیہونی حکومت علاقے میں استقامت کی توانائیوں سے خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام نے عید استقامت اور جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ثابت کردیا کہ وہ ماضی سے زیادہ طاقتور ہے اور کسی بھی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کی شکست اور فوج کی حالیہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کےبحران میں یہ ایک نیا موڑ ہے ۔ خلف المفتاح نے کہا کہ شام کی طاقتور فوج نے عالمی اور علاقائي سطح پر اس کے خلاف سازش کرنے والوں کو پسپائي پر مجبور کردیا ہے۔ واضح رہے لبنان میں ان دنوں صیہونی قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے جشن منائے جارہے ہیں۔ جنوبی لبنان پچیس مئي کو صیہونی قبضے سے آزاد ہوا تھا اور صیہونی حکومت عوامی استقامت کے ہاتھوں شکست فاش کھانے کےبعد شرمناک طریقے سے جنوبی لبنان کے بھاگنے پر مجبور ہوگئي تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲