25 مئی 2013 - 19:30
القصیر میں سیکڑوں غیر ملکی دہشت گرد شامی فوج کے محاصرے میں

شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے گڑھ القصیر میں شامی فوج کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوسرے مرحلے کا آج آغازہوگیا ہے اور اس مرحلے میں شامی فوج نے سیکڑوں غیر ملکی دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

ابنا: شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے گڑھ القصیر میں شامی فوج کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوسرے مرحلے کا آج آغازہوگیا ہے اور اس مرحلے میں شامی فوج نے سیکڑوں غیر ملکی دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔غیر ملکی دہشت گرد اس شہر پر ایک سال سے قابض ہیں اور انھوں نے اس شہر میں کئی زیر زمین سرنگیں بھی بنا رکھی ہیں سلفی وہابی دہشت گردوں کو اس علاقہ میں اسرائیلی فوج کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسرائيل کے پیشرفتہ ہتھیاربھی بڑی مقدار میں برآمد کئے ہیں۔ شامی فوج نے القصیر میں سلفی وہابی د ہشت گردوں کی کمر توڑتے ہوئے سیکڑوں وہابیوں کو واصل جہنم کردیا ہے اور سیکڑوں دہشت گردوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ اس شہر پر شامی فوج کے قبضہ کے بعد دہشت گردوں کا دوسرے ممالک کے ساتھ بحری راستہ منقطع ہوجائے گا القصیر فوجی لحاظ سے بہت ہی اہم اور اسٹریٹجک شہر ہے۔

.....

/169