24 مئی 2013 - 19:30
حمص اور بعلبک ہائی وے کا کنٹرول شامی فوج کے ہاتھ میں

شامی فوجوں نے حمص اور بعلبک ہائی وے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شامی فوجوں نے حمص اور بعلبک ہائی وے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور علاقے  کی ناکہ بندی کر دی ہے۔در این اثنا القصیر کے نزدیک بھی علاقے کی پاک سازی کرتے ہوئے شامی فوجوں نے ایک ایر پورٹ کو سیز کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ القصیر میں موجود بعث پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق القصیر شہر میں موجود عسکری نوعیت کا یہ ایئر پورٹ انتہائی اہمیت حامل ہے۔شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور شامی افواج کی جانب سے دہشت گردوں کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲