ابنا: سوریا الان ویب سائٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد العکیلی نے کہا ہے کہ عراق کے نائب وزیر دفاع نے گذشتہ ہفتے دوحہ کے دورے میں حکومت قطر کو عراقی حکومت کا تحریری پیغام پیش کیا ہے ۔ اس پیغام میں عراقی حکومت نے دوحہ سے مطالبہ کیا ہےکہ قطر دونوں ملکوں کےمشترکہ مفادات کا احترام کرے اور دہشتگردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔ العکیل نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی معلومات کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں جاری دہشتگردی قطر کے پیسوں سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی بعض سیاسی پارٹیوں اور قطر کی حکومت کے درمیاں گہرے تعلقات ہیں جن کے پیش نظر حکومت قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عراق کے اقتدار اعلی کا احترام کرے اور عراق کے داخلی امور میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرے۔ واضح رہےعراق کے نائب وزیر دفاع نے جمعرات کو دوحہ میں قطر کے نائب سربراہ سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے عراق کے حلقوں کا کہنا ہےکہ عراق میں جاری دہشتگردی میں امریکہ، سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422873
عراقی حکومت نے اپنے ملک کےخلاف سازشوں کی بابت قطر کو شدید انتباہ دیا ہے اور کہا ہےکہ قطر عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت سے باز رہے۔