24 مئی 2013 - 19:30
صیہونی حکومت کی شکست کی سالگرہ پر مبارکباد پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے لبنان کی ملت اور حکومت کو جنوبی لبنان کی آزادی اور صیہونی حکومت کی شکست کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ابنا: محمد رضا رحیمی نے آج لبنان کے مستعفی وزیر اعظم نجیب میقاتی اور نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور تمّام سلام کو الگ الگ پیغام ارسال کۓ ہیں جن میں اس امید کا اظہار کیا گيا ہے کہ لبنان کے عوام اور حکام کا اتحاد اور دشمنوں کی نئی سازشوں کے مقابلے میں ان کی ہوشیاری لبنان کی سربلندی کا سبب بنے گی۔
محمد رضا رحیمی نے اپنے پیغامات میں تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے باہمی تعاون اور تعلقات کی تقویت اور ان میں توسیع پر تاکید کی ہے۔
واضح رہےکہ آج کے دن پچیس مئی سنہ دو ہزار کو جنوبی لبنان صیہونی فوجیوں کے قبضے سے آزاد ہوا تھا اور صیہونی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲