ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان کے ساتھ ملاقات میں تمام میدانوں خصوصا اقتصادی اور بنیادی تنصیبات کے میدانوں میں دو طرفہ باہمی تعاون کی توسیع پر تاکید کی ہے۔اس ملاقات میں علی رضا حقیقیان نے بھی پاکستانی حکومت کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کو ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کو واضح برتری حاصل ہوئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422838
پاکستان مسلم ن کے سربراہ محمد نواز شریف نے تمام شعبوں میں تہران اور اسلام آباد کے باہمی تعاون میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔